ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان نے یوریشیا کپ میں دناموا سٹروٹیل کو 3-1سے شکست دی

ہندوستان نے یوریشیا کپ میں دناموا سٹروٹیل کو 3-1سے شکست دی

Sun, 10 Jul 2016 18:57:53  SO Admin   S.O. News Service

ایکٹارنبرگ ،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی جونیئر مرد ہاکی ٹیم نے یوریشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں دنامو سٹروٹیل کو 3-1سے شکست دے کر اپنی مہم کی اچھی شروعات کی۔کل رات کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے تیز شروعات کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی۔ہندوستان نے اگرچہ پہلے 15منٹ میں کچھ پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن دنامو کے گول کیپر دراینتسن ارٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس کی کوششوں کو ناکام کرنے میں کسر نہیں چھوڑی،بعد میں دنامو کو بھی ایک پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ بھی اس پر گول نہیں کر پایا،دونوں ٹیمیں ہاف تک برابری پر تھی۔میچ کے ناظرین میں ییکٹارنبرگ کے گورنر اورہندستانی ہائی کمشنر پنکج سرن بھی شامل تھے۔ہندوستان نے دوسرے ہاف میں اچھا کھیل دکھایا اور جلد ہی اپنا اثر چھوڑنا شروع کر دیا۔ہندوستان کو 44ویں منٹ میں تکنیکی غلطی سے پنالٹی ا سٹروک ملا اور ورون کمار نے اسے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔سمرنجیت سنگھ نے 45ویں منٹ میں اسکور دوگنا کر دیا جبکہ وکرمجیت نے اس آٹھ منٹ بعد ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کیا،جب میزبان ٹیم کے ہاتھ سے میچ نکلتا جا رہا تھا تب ایل الیگزینڈر نے 59ویں منٹ میں اس کی طرف سے ایک گول کرکے شکست کا فرق کم کیا۔


Share: